نئی دہلی،یکم/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انڈگو کی چنئی-کویت پرواز کے پائلٹوں نے طیارے کا فائر الارم بجنے کے بعد جمعہ کو علی الصبح ایمرجنسی لینڈنگ کی اور پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کو واپس چنئی ہوائی اڈے پر اتارا۔ذرائع نے یہ معلومات دی۔ذرائع کے مطابق، بعد میں پتہ چلا ہے کہ الارم غلطی سے بج گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 160 سے زیادہ مسافروں کو لے کر اے 320 نو طیارے نے دیر رات تقریبا ایک بج کر 20 منٹ پر پرواز بھری تھی۔ان واقعات سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ پرواز کے محض 15 منٹ بعد ہی پائلٹ نے فائر الارم بجتے دیکھا اور فوری طور تمام ہوائی ٹریفک کنٹرولرز کو ہنگامی کوڈ 7700 بھیجا۔ذرائع نے کہا کہ بعد میں یہ پایا گیا کہ کارگو کمرے میں خراب دھواں ڈٹیکٹرس کی وجہ سے الارم بجا تھا۔ایئر لائنز کے ایک ترجمان نے کہاکہ انڈگو اے 320 چنئی-کویت 6 ای -1751 کے طور پر پرواز پر تھا۔چنئی پرواز کے بعد پائلٹ نے کارگو کمرے میں دھواں ڈٹیکٹر کا پیغام دیکھا۔ترجمان نے کہاکہ احتیاط کے طور پر پائلٹ طیارے کو چنئی لے کر لوٹ آیا،آمد کے بعد اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ پیغام غلط تھا،طیارے کو جلد ہی دوبارہ آپریشن میں لگایا جائے گا،تمام مسافروں کے لئے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔